ناڑ کے مقام پر کوسٹر کھائی میں جا گری، 9 زائرین جاں بحق

ہم نیوز  |  Jun 12, 2023

میرپور ناڑ کے مقام پرزائرین کی کوسٹرکھائی میں جاگری،جس سے 9زائرین جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آٹھ زائرین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک اسپتال میں چل بسا۔

عرس میں شرکت کرنے کے بعد زائرین واپس گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ ان کی کوسٹر کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ بس میں 35 سے زائد زائرین سوار تھے، زائرین نیریاں شریف کے عرس سے واپس آرہے تھے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More