روسی خام تیل بردار جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Jun 11, 2023

کراچی: روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ خال تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہوا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے قبل جہاز شہر قائد کی بندرگاہ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More