پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا

ہم نیوز  |  Jun 11, 2023

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھنے کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ 

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی بجٹ 2023-24 کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ جس انداز میں پیش کیا گیا، امید تھی کہ پاکستان کے لوگوں کو مطمئن کیا جائے گا۔ امید تھی کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آغاز میں بتاتے کہ ہم دیوالیے کے دلدل سے نکل چکے ہیں۔

حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا رواں سال کے ریوینیو سے دو گنا زیادہ ہدف رکھا گیا ہے۔ اس اندازے کے مطابق پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر سے 75 روپے فی لیٹر تک لے جانا پڑے گا۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو بجٹ کے آغاز میں اسٹریٹیجی یا کوئی پلان پیش کرنا چاہیے تھا۔ پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر اس وقت 4 ارب ڈالر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More