ہم نیوز | Jun 11, 2023
گھوٹکی: سندھ کے علاقے گھوٹکی کے قریب گرین لائن ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ گھوٹکی اسٹیشن کے قریب ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔
حادثے کے دوران لوپ لائن پر موجود ٹرین سے ٹکراؤ ہوتے ہوتے رہ گیا تاہم حادثے کے نتیجے میں اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔
انجن ٹریک سے اترنے کے باعث پنجاب جانے والی مسافر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More