کراچی میں ملزمان کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

ہم نیوز  |  Jun 11, 2023

کراچی: شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے علاقے کی گشت میں مامور اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ اہلکار علاقے کا گشت کر رہے تھے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں رحمت اور حکیم شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں شہید اہلکار جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں گئے تھے۔ پہلے ایک پولیس اہلکار کو سر میں گولی لگی اور دوسرے اہلکار کو تین گولیاں لگیں۔ شبہ ہے کہ حملہ آور ایک اہلکار کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے کیونکہ جائے وقوع سے ایک اہلکار کا اسلحہ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہراب گوٹھ پولیس مقابلے میں 2 اہلکاروں کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک، تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہے پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے رپورٹ دی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More