خیبر پختونخوا میں تباہی ، پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جائے  وقوعہ پر پہنچ گئیں

ہم نیوز  |  Jun 10, 2023

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں شدید طوفان اور بارش ہوئی ، ضلع بنوں ، لکی مروت اور کرک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جائے  وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی میں سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔

پاک فوج تمام وسائل بروئے کار لا کر سول انتظامیہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

زخمیوں کو ضلعی ہسپتالوں میں پاک فوج کی مدد سے منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ضلع بنوں کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More