خیبرپختونخوا میں آندھی اور طوفان، 18 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jun 10, 2023

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان سے  18 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بنوں میں آندھی اور طوفانی بارش سے 11افرادجاں بحق،104 زخمی ہوئے۔

کرک میں طوفانی بارش کے باعث دیوار گر نے سے3افراد جاں بحق پوگئے ۔

لکی مروت میں طوفانی بارش اور آندھی ،چھتیں اور دیواریں گرنے سے4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون بھی شامل ہے ۔42  سے زائد افراد  زخمی بھی ہوئے ۔

کوہاٹ میں آندھی اور طوفان سے  بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More