حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے صندل خٹک عدالت پہنچ گئیں

ہم نیوز  |  Jun 10, 2023

پشاور(شہزادہ فہد) کرک سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کے تحت عدالت میں درخواست دے دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار صندل خٹک نے درخواست میں لکھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،صندل خٹک نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دھمکیاں مل رہی ہیں عدالت سیکیورٹی فراہم کرے، عدالت نے صندل خٹک کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More