ہم نیوز | Jun 10, 2023
ایپکا، ٹیچرز اور سول سیکرٹریٹ ملازمین نے بجٹ کو مسترد کر د یا، سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں سو فیصداضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے رہنماؤں نے تنخواہوں میں اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹیچرز یونین کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ یقین دہانیوں پر عمل نہیں ہوا، تنخواہوں میں اضافہ مایوس کن ہے، پینشرز بینیفٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پینشن میں اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پچاس فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More