فری لانسرز کیلئے بھی ٹیکس سہولتوں کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 10, 2023

اسلام آباد: بجٹ میں فری لانسرز کے لیے بھی ٹیکس سہولتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کردہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فری لانسرز کے لیے بھی ٹیکس سہولتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس 0.25 فیصد کی رعایتی شرح لاگو ہے اور یہ سہولت 30 جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کو ماہانہ سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا لہٰذا کاروباری ماحول میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے 24 ہزار ڈالر تک سالانہ کی برآمدات پر فری لانسرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور گوشواروں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر خزانہ نے کہا کہ فری لانسرز کے لیے ایک سادہ انکم ٹیکس ریٹرن کا اجرا کیا جا رہا ہے اور آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والوں کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنی برآمدات کے ایک فیصد کے برابر مالیت کے سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر بغیر کسی ٹیکس کے درآمد کر سکیں گے اور ان درآمدات کی حد 50 ہزار ڈالرز سالانہ مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور آئی ٹی خدمات معیشت کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبے ہیں اور ان کا برآمدات میں نمایاں حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More