ڈائپرز،کپیسٹرز سمیت کئی اشیا کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹیز میں استثنیٰ

ہم نیوز  |  Jun 09, 2023

ڈائپرز، سینٹری نیپکنز اور چپکنے والی ٹیپ کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹیز میں استثنیٰ دیدیا گیا ہے ۔

بجٹ دستاویز کے مطابق کپیسٹرز کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت دیدی گئی ہے۔

ہیوی کمرشل وہیکلز کی نان لوکلائزڈ پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی،ہیومڈلائزر فلوڈ،پاوڈر کے خام مال کی درآمد پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں استثنیٰ دیا گیا ہے۔

سابقہ فاٹا ایریاز کیلئے مشینری اور آلات کی درآمد پر استثنیٰ میں جون 2024ءتک توسیع،اسنیکس اور خوراک کی تیاری کیلئے فلیور پاوڈرز کی درآمد پر جون 2024تک رعایت میں توسیع دیدی گئی ۔

آرگینک کمپوزٹ سولوینٹ اور تھنرز پر کسٹم ڈیوٹی میں استثنیٰ،پولسٹر یارن کی تیاری کیلئے پیٹ اسکریپ کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کردی گئی ۔

مولڈز اینڈ ڈائیز کی تیاری کے لئے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹیز میں استثنیٰ،مائننگ مشینری کیلئے خام مال،سازوسامان پر کسٹمز ڈیوٹیز میں استثنیٰ،رائس مل مشینری کے خام مال،سازوسامان پر کسٹمز ڈیوٹیز میں استثنیٰ دیدیا گیا۔

مشین ٹولز کیلئے خام مال،سازوسامان پر کسٹمز ڈیوٹیز میں استثنیٰ،زرعی شعبہ میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے بیجوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹیز میں استثنیٰ،کمرشل فش فارمز اور ہیچریز میں بریڈنگ کے لئے درآمد پر کسٹمز ڈیوٹیز میں استثنیٰ بھی دیدیا گیا ہے ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More