سپریم کورٹ کیلئے 3 ارب 55 کروڑ 50لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویز

ہم نیوز  |  Jun 09, 2023

سپریم کورٹ کےمالی سال 24-2023کیلئے 3 ارب 55 کروڑ 50لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویزہے۔

دستاویزکے مطابق رواں مالی سال کیلئے سپریم کورٹ کے بجٹ میں 50کروڑ روپے سے زائد کے اضافے کی تجویزہے۔

گزشتہ مالی سال میں سپریم کورٹ کا بجٹ 3 ارب 5 کروڑ 40 لاکھ 56 ہزار روپے تھا۔

ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 66 کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے،سپریم کورٹ ملازمین کے الاؤنسز کی مد میں 2 ارب 17 کروڑ 6 لاکھ 50 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے

آپریٹنگ اخراجات کیلئے 40 کروڑ 59 لاکھ 64 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویزہے،ملازمین کی پینشن کیلئے 17 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار روپے رکھنے کی تجویزہے۔

گرانٹس اور سبسڈیز کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزہے،ساز و سامان کی خریداری کیلئے7کروڑ65 لاکھ10ہزار روپے رکھنے کی تجویز۔

سپریم کورٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کی مد میں 3 کروڑ20 لاکھ روپے کی تجویزہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More