بجٹ میں 200 ارب کے اضافی ٹیکسز عائد

ہم نیوز  |  Jun 09, 2023

چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عاصم احمد کا کہنا تھا کہ 175ارب روپے کے براہ راست ٹیکسز لگائے گئے ہیں،25ارب روپےکے انڈائریکٹ ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔

ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز بیرون ممالک میں استعمال پر ود ہولڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے،غیر ممالک ڈیبٹ کریڈٹ کارڈز نان فائلرز پر10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔

فائلرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا،بینکوں سے کیش رقوم نکلوانے پر نان فائلرز پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویزہے۔

غیر ملکی گھریلو ملازمین رکھنے پر سالانہ 2 لاکھ روپے ایڈوانس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس لگانے کی تجویزپیش کی گئی ہے ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More