بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

ہم نیوز  |  Jun 09, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال پیش کیے جانے والے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا  ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں اور کاروبار میں آسانیاں لائی جائیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ صنعتوں کی حوصلہ افزائی ہو اور برآمدات میں اضافہ کیا جائے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اس ضمن میں زیادہ تر مراعات کی وضاحت میں نے پہلے ہی کردی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More