آئی ایم ایف کی شرط مسترد، بجٹ میں سبسڈی کیلئے رقم مختص

ہم نیوز  |  Jun 09, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بجلی، گیس اور دیگر شعبہ جات کے لیے 10 کھرب 74 ارب ارب روپے کی رقم بطور سبسڈی رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پر مستقل دباؤ تھا کہ وہ عوام کو مختلف شعبہ جات میں بالعموم اور بجلی، گیس اور پیٹرول پر بطور خاص دی جانے والی سبسڈی ختم کرے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ورکنگ جنرلسٹ کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ اور فنکاروں کے لیے آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا بھی کیا جائے گا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اقلیتوں، اسپورٹس پرسنز اور طالب علموں کی فلاح کے لیے فنڈز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں اعلان کیا کہ پینشن کے مستقبل کے اخراجات کی Liability پورا کرنے کے لیے پنشن فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More