ہم نیوز | Jun 08, 2023
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اپنا الگ گروپ بنانے کے لئے سرگرم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پرویزخٹک نے پی ٹی آئی سے علیحدگی یا ترین گروپ میں جانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
پرویزخٹک فی الحال اپنے الگ گروپ کی تشکیل پر کام کررہے ہیں،ان کاسابق ایم این ایز اور ایم پی ایز سے رابطوں اورملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویزخٹک کو 30 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More