تحریک انصاف 9 مئی جیسے واقعات کیلئے نہیں بنی تھی، علی زیدی

ہم نیوز  |  Jun 08, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 9 مئی جیسے واقعات کیلئے نہیں بنی تھی۔

ان خیالات کا اظہار علی زیدی کی جانب سے گزشتہ روز علیم خان کے گھر رکھے گئے عشائیے میں کیا گیا۔ انہوں نے علیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئی پارٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سیاسی وابستگی بدلنے کے حوالے سے علی زیدی کا کہنا تھا کہ ‘جو 9 مئی کو ہوا، میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی اس لیے بنی تھی۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ چیزیں مشاورت سے آگے بڑھیں لیکن انسان صرف کوشش کرسکتا ہے، کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے’۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی جانب سے نئی پارٹی کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر عمران اسماعیل، محمود مولوی، علی زیدی اور جے پرکاش جیسے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جہانگیر ترین کی جانب سے نئی پارٹی کا نام استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More