ججز کی بے توقیری نہیں ہونے دیں گے، عرفان قادر

ہم نیوز  |  Jun 08, 2023

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ججز کے معاملے سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں گے۔

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ہم خیال ججز نے مرضی کا بینچ بنایا،ججزکی بے توقیری نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ ججزکو اپنا موقف کمیشن کے سامنے پیش کرناہوگا۔

الیکشن کی تاریخ دینا ججز کا کام نہیں لیکن یہ کام بھی انہوں نے کیا،افسوس سے کہناپڑتاہے کہ کمیشن کی پروسیڈنگ کو روک دیاگیا،ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔

ججز آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کے ساتھ نیب بھی دیکھ سکتاہے،آڈیولیکس میں کرپشن کا عنصر پایا جاتاہے،انہوں نے کہا کہ انصاف کے لیے احتساب کا عمل ضرور ی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More