تاریخ میں پہلی بار روسی آئل آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا

ہم نیوز  |  Jun 08, 2023

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار روسی آئل آئندہ ہفتے پورٹ قاسم پہنچ جائے گا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے ایک لاکھ بیرل کروڈ آئل دیگر ذرائع کے مقابلے میں کم قیمت پر بھجوایا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے بجٹ سے قبل خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت مزید کم ہوگی۔انہوں نے ترکمانستان اور آذربائیجان سے تاپی معاہدے کے نتیجے میں گیس کی قیمت کم ہونے کی خوشخبری سنائی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More