پاکستانی شہری کی پیدل عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی

ہم نیوز  |  Jun 08, 2023

خانیوال کا رہائشی پیدل سفر کرکے عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے کوئٹہ پہنچ گیا۔

فیض اللّٰہ نامی خانیوال کا رہائشی ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور ایران سے ہوتا ہوا کوئٹہ پہنچا۔فیض اللہ 11 ماہ 22 دن قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے خانیوال کے علاقے کبیروالا سے روانہ ہوا تھا اس نے خانیوال سے ایران تک پیدل سفر کیا۔

پھر ایران سے بذریعہ بحری جہاز شارجہ پہنچا،اس کے بعد شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کے راستے پیدل سفر کرکے سعودی عرب پہنچا تھا۔

فیض اللہ نے اس سفر کے بارے میں کہا کہ دل میں خواہش تھی کہ پیدل سفر کرکے عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچوں۔

اس نے بتایا کہ پیدل سفر کے دوران پاکستانی سفارتخانوں نے بہت تعاون کیا اور اب انشاء اللہ آئندہ 20 روز میں پیدل سفر کرکے واپس کبیروالا پہنچ جاؤں گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More