شرپسند حاشر درانی دوران حملہ انقلاب کے نعرے لگاتا رہا

ہم نیوز  |  Jun 08, 2023

جناح ہاؤس لاہور حملے کا ایک اور مرکزی شر پسند بے نقاب ہو گیا،شر پسند کا نام حاشر درانی اور پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے۔

وہ دورانِ حملہ چیخ چیخ کر انقلاب کے نعرے لگاتا رہا،حاشر درانی اس دوران کہہ رہا تھا کہ لوگوں انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے۔

حاشر درانی نے یہ بھی نعرہ لگایا کہ ملک کا فیصلہ چار جرنیل نہیں کر سکتے، اس کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔

حاشر درانی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پی ٹی آئی قیادت نے بنایا، اس نے بتایا کہ یاسمین راشد، محمود الرشید اور شیخ امتیاز نے پلاننگ کی ہوئی تھی، اس کا کہنا تھا کہ میں نے بھی ویڈیو بنائی، لوگوں کو اُکسایا کہ انقلاب آگیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More