پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 روپے لیٹر کرنے کی تجویز

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

آئی ایم ایف کے دباؤ پر نئے بجٹ میں بھی پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس سے 870 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب تنخواہوں میں 20 فیصد تک، پنشن بل میں 25 سے 30فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئے بجٹ میں پنشن کیلئے 780 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے، موجودہ مالی سال پینشن کی ادائیگی کیلئے 609 ارب رکھے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More