پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکار مختلف بیماریوں میں مبتلا پائے گئے

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی ہیلتھ اسکریننگ میں 16 ہزار سے زائد ملازمین مختلف امراض میں مبتلا پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے 8 فیصد ملازمین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔ مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس اہلکاروں کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار ہے۔ اسکریننگ میں 6 ہزار 200 شوگر،18 سو ہائی بلڈ پریشر کے مریض نکلے۔

پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق 5 ہزار 800 ایسے اہلکار ہیں جو ہیپاٹائٹس سی اور ایک ہزار650 ہیپاٹائٹس بی کے مرض کا شکار ہیں۔ اسی طرح 540 پولیس اہلکار دل، جگر، گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا نکلے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 190 اہلکار آنکھوں کے عارضے میں مبتلا ہیں جبکہ 94 اہلکار ایسے ہیں جنہیں آنکھ کی بیماری شدید ہونے پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس کے 35 ہزار میں سے 16 ہزار کے قریب ملازمین کی اسکریننگ ہوسکی ہے، رواں ماہ صوبے بھر میں اسکریننگ کا عمل مکمل کرلیا جائےگا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More