پرویز خٹک کو جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

جہانگیر ترین کی نئی پارٹی بننے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما پرویز خٹک کو پارٹی صدر یا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کی ممکنہ تنظیمی عہدیداروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ عدالت سے تاحیات نااہلی ختم ہونے تک جہانگیر ترین خود سیاسی پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی چیئرمین یا مرکزی صدر کے عہدے پر کسی سینئراور قابل بھروسہ رہنما کا انتخاب کیے جانے کا امکان ہے تاکہ نئی پارٹی کے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما عبد العلیم خان کو پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے لیکن ان کیلئے مختلف مرکزی عہدوں کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ ساتھ ہی پرویز خٹک اور اسد قیصر کو نئی پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں بھی تیز کردی گئیں۔

ترین گروپ کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پارٹی میں شمولیت کی صورت میں پرویز خٹک کو صدر یا سیکرٹری جنرل اور اسد قیصر کو خیبر پختونخوا کا صوبائی صدر بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فی الحال اِن خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری طرف سابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بھی پارٹی میں شامل کی تمام تر کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More