پرنس آف بہاولپور بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

بہاولپور: پرنس آف بہاولپور بہاول خان عباسی نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پرنس آف بہاولپور بہاول خان عباسی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب صادق محمد خان عباسی نے قائد اعظم کی ہدایات پر پاکستان کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے ریاست کے خزانے کھول دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پردادا نے قائد اعظم کی ہدایات پر ملک کی حفاظت کے لیے اپنی  فوج پاکستان کی فوج میں ضم کر دی تھی۔

بہاول خان عباسی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ آئندہ سیاست کا فیصلہ مشاورت سے کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ پرنس بہاول خان عباسی نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا اور بہاولپور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا۔ اس حلقے سے 63 ہزار ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی جیتے تھے جبکہ پرنس بہاول عباسی 58 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More