کارکنوں سے کہتا ہوں انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  Jun 06, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکنوں سے کہتا ہوں انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔  کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قید تنہائی نے مجھے ہمت اور حوصلہ دیا، کارکنوں سے کہتا ہوں، آزمائش ہے گزر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی راولپنڈی کے کہنے پر تھری ایم پی او کے تحت میری دوبارہ گرفتاری ہوئی، قید میں ہوتے ہوئے کیسے نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے آج پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم  دیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے، اس کو چھوڑ دیں، مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ ہر چیز مذاق نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے محمود مولوی نے بتایا تھا کہ ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More