جیسے ہی روسی تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی، مصدق ملک

ہم نیوز  |  Jun 06, 2023

وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، ملک میں مہنگائی ہے، اسے کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے روسی تیل کے پاکستان آنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے، جیسے روس سے تیل آئے گا قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج یا کل تک روس سے جہاز آجائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اپنی ایک بیان میں مصدق ملک نے واضح کیا تھا کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More