بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی کمپنی حکومت کی نادہندہ نکلی، کرایہ بھی ادا نہیں کیا

ہم نیوز  |  Jun 05, 2023

پشاور: بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی صوبہ خیبرپختونخوا حکومت کی نادہندہ نکلی، کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ بھی ادا نہیں کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویزات کے تحت صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے جی ٹی روڈ پر 20 کنال اراضی نجی کمپنی کو لیز پردی تھی جس کی مدت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے، کمپنی سے صوبائی حکومت کا 16 لاکھ 56 ہزار روپے ماہانہ کرائے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

اس حوالے سے نگران وزیرٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کرائے کی مد میں حکومت کی 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مقروض ہے۔

شاہد خٹک کے مطابق نجی کمپنی سے معاہدہ ختم ہوگیا ہے لیکن کمپنی نے سرکاری اراضی پر اب بھی اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

تیز ہوا کے باعث بی آر ٹی اسٹیشن کی چھت اکھڑ گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی کی مد میں نجی کمپنی کے بھی حکومت پر 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں جن کی ادائیگی سے متعلق نجی کمپنی نے حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More