اگر مجھے پیسے سے پیار ہوتا تو شادی کے شو نہ چھوڑتا، ابرار الحق

ہم نیوز  |  Jun 05, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ انکی والدہ نے انہیں شادی کے شو کرنے سے منع کیا تھا، اب تو پاکستان کو پتہ ہے کہ وہ شو میں نہیں کرتا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں ابرار الحق کی جانب سے لندن میں ہونے والے کانسرٹ سے متعلق ایک وضاحتی پیغام شیئر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شو کے سارے پیسے ایک ٹرسٹ کو گئے، اگر مجھے پیسے سے پیار ہوتا تو میں کبھی شادیوں کے شو نہ چھوڑتا۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ایک شادی کیلئے مجھے ایک ایک کروڑ روپے کی آفر ہوتی ہے۔ والدہ کے منع کرنے کے بعد سے میں نے یہ اصولی مؤقف اپنایا ہوا ہے کہ شادی کے شو نہیں کرنے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جہاں میں شو کرنے گیا وہ علیم خان کی سوسائٹی نہیں تھی بلکہ انٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو تھا۔ اس ایکسپو میں کافی لوگ موجود تھے جن میں بڑے بڑے ٹائیکونز نے اپنی پراپرٹیز بیچیں۔

ابرار الحق نے مزید کہا کہ یہ کانسرٹ دو سے تین ماہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کانسرٹ کا سرمایہ پاکستان گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More