پارٹی یا گروپ رجسٹرڈ کروانے کے حوالے سے ترین گروپ کشمکش کا شکار

ہم نیوز  |  Jun 05, 2023

جہانگیر ترین گروپ کے کچھ اراکین پارٹی رجسٹرڈ کروانے کے حامی ہیں جبکہ دیگر اراکین کی جانب سے گروپ رجسٹرڈ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ترین گروپ کے ذرائع کے مطابق نئی سیاسی پارٹی بنانے یا گروپ رجسٹرڈ کروانے کے حوالے سے اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔ سیاسی پارٹی یا گروپ بنانے سے متعلق جہانگیر ترین کی طرف سے گروپ رہنماؤں کا ایک اور مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے کچھ ارکین پارٹی جبکہ کچھ گروپ رجسٹرڈ کروانے کے حامی ہیں۔ پارٹی یا گروپ رجسٹرڈ کروایا جائے گا، اس کا حتمی فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت حکومت اتحادی ہیں، نئی پارٹی رجسٹرڈ کروانا قبل ازوقت ہو گا۔ پارٹی اور گروپ رجسٹرڈ کروانے سے متعلق دو مختلف آراء ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More