مزید 2پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی

ہم نیوز  |  Jun 05, 2023

سابق ایم این اے رانا نذیر اور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سابق ایم این اے رانانذیر کا کہنا تھا کہ ایم ایم عالم کے جہاز کو آگ لگائی گئی جس پر شرمندہ ہیں، 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاداعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ساتھ چلنا مشکل ہے، جوکچھ ہوااس کی امید نہیں تھی، 9مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی آج کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی فوج پر ہمیشہ سے فخر رہا ہے،میانوالی میں بھی شہدا ہیں، ان کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی سے بیس سال سے تعلق ہے کبھی سوچا نہیں تھا کہ یہ دن آئے گا کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا سوچیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More