آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کل سے سپلائی بند کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 04, 2023

اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والے راستے میں ہونے والے تعمیراتی کام کی وجہ سے آمدو رفت 3روز سے بند ہے جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے کل سے سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مطابق کل بروز پیر سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی۔

آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

روڈ کا معاملہ حل ہونے تک سپلائی کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More