میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ پرانے نصاب کے مطابق ہی ہوں گے، پی ایم ڈی سی

ہم نیوز  |  Jun 04, 2023

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 27 اگست کو پرانے نصاب کے مطابق ہی ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل سما کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اجلاس صدر ڈاکٹر رضوان تاج کی زیر صدارت ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیاکہ ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ27 اگست کو پرانے نصاب کے مطابق ہی کرائے جائیں گے۔

ترجمان پی ایم ڈی سی نےوضاحت کی کہ ایم ڈی کیٹ امتحان پرانے نصاب کے مطابق ہی لیا جائے گااور نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کونسل کی جانب سے تمام صوبائی سیکریٹریز کو امتحان کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان میں 2 لاکھ 10 ہزار طلبا کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More