جون، جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jun 04, 2023

پاکستان کے بیشتر مقامات پر جون ،جولائی اور اگست کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست 2023 کی آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں بھی معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت کے بڑھنے سے کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کا عمل بڑھ سکتا ہے، تیز ی سے برف پگھلنے کے باعث دریائوں میں پانی کا بہاو زائد رہ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں کم بارشیں اور زائد درجہ حرارت غالب رہ سکتے ہیں ملک کے جنوبی حصے میں خریف کی فصلوں اور سبزیوں کے لئے اضافی آب پاشی کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More