کچھ ہی گھنٹوں کے دوران لاہور میں 4خواتین سے زیادتی

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

لاہورشہر میں زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ملزمان نے چارخواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت میں پٹواری اور اسکے ساتھی نے خاتون کو فرد دینے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بنا کر اس سے 16 لاکھ روپے بھی ہتھیا لئے۔

دوسری جانب قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو بے ہوش کیا اور مکان میں لے جا کر زیادتی کی۔

شادباغ کے علاقے میں بھی خاتون کیساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جبکہ نواب ٹاﺅن میں تین ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تمام واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیےہیں تاہم جینڈرکرائم سیل کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More