فوکس تمام افراد کو ایک جگہ اکٹھا کرنےپر ہے،ڈیموکریٹس گروپ بنا لیا، مراد راس

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

مراد راس نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کی وجہ سے لوگوں نے  پی ٹی آئی چھوڑی ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے کیا کرنا ہے ہم نے ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اس وقت ہمارا فوکس تمام افراد کو ایک جگہ اکٹھا کرنےپر ہے، ہم نے گروپ کا نام ڈیموکریٹس گروپ رکھا ہے، ہمارے گروپ کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

ہمارے لوگ دوسری پارٹیوں میں جانا نہیں چاہتے، جہانگیر ترین گروپ میں جانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے گروپ میں ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہیں۔

حل سڑکوں پر نہیں صرف مذاکرات سے ہی ہوگا،پارٹی کو اس نہج تک پہنچانے میں ایڈوائزرز ذمہ دار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More