عورت مارچ کی وجہ سے خلع کی شرح بڑھ گئی ہے ،اداکارہ نازش جہانگیر

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے باعث ملک میں خلع لینے کی شرح بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران اداکارہ نازش جہانگیر نے عورت مارچ اور پاکستان میں طلاق کی شرح میں اضافے پر بات کی۔

اداکارہ نے کہا میں آج بھی یہ ڈٹ کر کہتی ہوں کہ ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی، میں برابری پر یقین رکھتی ہوں اور نہیں مانتی کہ سڑک پر عورت مارچ کرنا عورتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہوتا ہے۔

مجھے ناانصافی پر مبنی فیمینزم پر یقین نہیں ہے ، سمجھتی ہوں کہ سڑک پر عورت مارچ کرنا بھی فیمینزم نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن عورت مارچ کے بعد سے خلع کی شرح میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ظلم سہو، نہیں سہو، نکلو لیکن رشتوں کو سمجھنا نہیں چھوڑو، زندگی ہمارے والدین نے بھی گزاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More