دادا نے بہو سے شادی کرنے کیلئے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

لاہور میں اپنی بہو سے شادی کے لیے چھ سالہ پوتے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے دادا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

ملزم نے اپنے پوتے کو اغوا کر کے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے اور بات نہ ماننے کی صورت میں ملزم پوتے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

ملزم نے بات نہ ماننے پر اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنا اسکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی اور فرار ہوگیا جسے پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار کرلیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More