عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتیں گرگئیں

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

پام آئل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید 100 ڈالرز تک گر گئی ہیں جو گزشتہ روز 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر پام آئل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمتیں مزید 100 ڈالر تک گر گئی ہیں۔

گزشتہ سال اگست میں پام آئل جس کی قیمتیں 1600 ڈالر فی ٹن پر تھیں گزشتہ روز وہ 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب پام آئل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل گرتی قیمتوں کا پاکستانی صارفین کا تاحال کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا ہے اور پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کے بڑے برانڈز نے اب تک قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More