مہنگائی سے عوام پر بوجھ پڑا ہے، وزیر خزانہ کا اعتراف

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک رو زمیں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، بہت سے چیلنجز کا سامناہے حل میں وقت درکار ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بہت جلد معیشت سمیت دیگر معاملات بہترہوں گے،پاکستانی معیشت مشکل سے دوچار ہے مگر بہتر ی کی امیدہے،ہم نے معاشی اصلاحات پر بہت کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نقصان کی بڑی وجہ بنی،سوئچ آن آف کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے عوام پر بوجھ پڑاہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا تھاسیاست کو بھلے نقصان ہوجائے مگر حکومت سنبھا لنی ہے،کوشش ہے کہ کئے گئے وعدے پورے کریں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیفالٹ کی تاریخ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے،غیر ملکی ادائیگیوں کو وقت پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More