بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ ژوب،موسٰی خیل،بارکھان،لورالائی اورکوہلو میں بارش متوقع ہے۔

ڈی جی خان،راجن پور،لیہ،ملتان، بہاولپور،رحیم یار خان میں بارش جبکہ صادق آباد، سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی اور گرد و نواح میں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سوات، کوہستان، دیر،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More