ہم نیوز | Jun 03, 2023
پشاور: 9 مئی کو ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کے دوران پشاور کے ریڈیو پاکستان سے قیمتی اشیا چرانے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
خیبر پختونخوا پولیس نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کرنے والے مرکزی ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون، کیبل اور 3 مائیکس سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں 9 اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More