ہم نیوز | Jun 02, 2023
سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز سے متعلق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی گئی۔
انہوں نے پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان 2رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں، واضح رہے کہ 2017میں پانامہ پیپرز کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More