میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، پرویز الہی

ہم نیوز  |  Jun 02, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں۔

ضلع کچہری لاہور میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی عدلیہ پر بھروسہ ہے۔ پی ٹی آئی کارکن حق اور سچ پر رہیں، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن تگڑے رہیں، گھبرانا نہیں ہے۔ یہ ملک اور قوم کو کس طرف لے کر جارہے ہیں؟

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو گزشتہ روز گرفتار کرنے کے بعد آج ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویز الہی کے 14 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More