پی ٹی آئی رہنما ملک جواد حسین کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 02, 2023

اورکزئی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ عزت کی سیاست کے لیے لوگ پیپلزپارٹی سے رابطے کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں،کچھ لوگوں کے لیے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے دروازے بند ہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عزت کی سیاست کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More