میرے شوہر جبران ناصر کو 15 مسلح افراد اٹھا کر لے گئے: اداکارہ منشا پاشا

اردو نیوز  |  Jun 02, 2023

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں وکیل اور انسان حقوق اور سماجی کارکن جبران ناصر کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ہیں۔

جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کا جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کے شوہر جبران ناصر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ دیر پہلے میں اپنے شوہر کے ساتھ  ڈنر سے واپس آرہی تھی کہ ایک سفید ویگیو گاڑی آئی جس نے ہماری گاڑی کو روکا۔‘

’تقریبا 15 کے قریب مسلح افراد باہر نکلے جو جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے کر گئے۔‘

خیال رہے جبران ناصر وکیل اور سماجی کاموں اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے معروف ہیں۔

 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ بھی لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More