یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا مہنگی ہوگئیں

ہم نیوز  |  Jun 01, 2023

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا مہنگی ہوگئی ہیں، اس حوالے سے نئے نرخ بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری ہونے والے نئے نرخ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہد کی 500 گرام قیمت میں 101 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح ایک کلو چکن اسپریڈ کی قیمت میں 190 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ایک کلو مایونیز 100 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔

نئے نرخ کے مطابق 800 گرام کیچپ کی قیمت 79 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، ساسز کی 800 گرام قیمت میں 79 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک کلو اچار 80 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر جوشاندہ 3 روپے اور اسپغول کی قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، عرق اور سیرپ 20 سے 40 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

مہنگائی 1964ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More