وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

ہم نیوز  |  Jun 01, 2023

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادتیں شریک ہو گی، اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پر غور ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے فیصلے کی تائید کی گئی تھی جب کہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More