ہم نیوز | Jun 01, 2023
ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو تک کی کمی کردی گئی، نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 197 روپے مقرر کردی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 438 روپے کمی کردی گئی۔
اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 2 ہزار 322 اور کمرشل سلنڈر 8 ہزار 933 روپے میں فروخت ہوگا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More