فواد چوہدری اور انکے ساتھی جہانگیر ترین کے کہنے پر شاہ محمود قریشی سے ملنے گئے، سلیم صافی

ہم نیوز  |  Jun 01, 2023

فواد چوہدری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہ کر پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بھی ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔

معروف صحافی سہیل وڑائچ نے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں مزید کہا کہ فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے مگر ن لیگ کے پاس ہر جگہ امیدوار ہے اور پی ٹی آئی کے ووٹ بینک کے بغیر وہ کہیں کے نہیں رہیں گے۔

اسی پروگرام میں سینئر صحافی سلیم صافی نے انکشاف کیا کہ فواد چوہدری اور ان کے ساتھی جہانگیر ترین کے کہنے پر شاہ محمود قریشی سے ملنے گئے تھے۔

سلیم صافی نے دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہیں،پروگرام کے ویڈیو کلپس شاہ زیب خانزادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پربھی شیئر کئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More